کشمیر جزوی طور پر مطلع ابر آلود، کئی مقامات پر بارش کا امکان

سری نگر//جموں و کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مطلع جزوی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کے امکانات کا امکان ہے۔
دریں اثنا، اسی دوران ، سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 14.6 ڈگری سیلسیس، پہلگام 6.4 اور گلمرگ میں 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے علاقے کرگل میں 8.2 ڈگری، جموں میں 19.7، کٹرا میں 17.7، بٹوت میں 11.2، بانہال میں 10.8 اور بھدرواہ میں 9.8 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔