سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ڈرون کی نقل و حمل، علاقے میں تلاشی آپریشن

File Photo

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے چلیاری علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز نے ایک پاکستانی ڈورن کو اڑتے ہوئے دیکھنے کے بعد پیر کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے چلیاری علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بین الاقوامی سرحد پر رات کی تاریکی میں ایک پاکستانی ڈورن کو بارہ منٹوں تک ہوا میں اڑتے ہوئے دیکھا جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی علی الصبح علاقے میں سیرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ یہ دیکھا جائے کہ کہیں ڈرون نے اس طرف کوئی مواد مت چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم فی الوقت سیکورٹی فورسز کو کوئی بھی شئی ہاتھ نہیں آئی ہے۔