اشتیاق ملک
ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے مرمت علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح مرمت ریسوینگ سٹیشن کے نزدیک ٹیاگو کار زیر نمبرJK06A-2389 حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
اُنہوں نے بتایا کہ اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسرا زیر علاج ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔