یو این آئی
سرینگر// فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سوچندر کمار نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا۔
فوج کی شمالی کمان نے منگل کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سوچندر کمار نے جنوبی کشمیر میں فوجی تنصیبات کا دورہ کیا اور وہاں پر سینئر آفیسران کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال۔‘
انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے کور کمانڈر کے ہمراہ جنوبی کشمیر میں فوجی کیمپوں کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
شمالی کمان کے سربراہ نے جنوبی کشمیر میں تعینات جوانوں کو بتایا کہ امن دشن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطرمزید چوکسی برتنے کی ضرورت ہے۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل کو فوج کے سینئر آفیسران نے کشمیر کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی گئی۔