شادی کے 20 روز بعد غیر مقامی خاتون کی پراسرار حالت میں موت

File Photo

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نصراللہ پورہ علاقے میں جمعہ کو شادی کے بیس دن بعد ایک غیر مقامی خاتون کی پر اسرار حالت میں موت ہوگئی۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ 30 سالہ خاتون کی شناخت مسلمون کے طور پر ہوئی ہے، جو کولکتہ کی رہائشی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی شادی 20 روز پہلے نصراللہ پورہ بڈگام کے غلام محمد بھٹ سے ہوئی تھی،جو جمعہ کو اپنے شوہر کے گھر پر پراسرار حالت میں مردہ پائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کی موت کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی ایک ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کے لیے لے جایا گیا ہے اور حکام نے اس گھر کو قبضے میں لے لیا ہے جہاں خاتون کی موت ہوئی تھی۔ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔