عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) بڈگام کے اراکین نے کونسل کے موجودہ چیئرپرسن کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، کم از کم 13 ارکان نے چیئرپرسن نذیر خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے۔
نذیر خان آزاد امیدوار ہیں۔
جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے کونسلوں کے چیئرپرسن اور نائب چیئرپرسن کو ہٹانے کے قواعد جاری کئے جانے کے چند دن بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔