اننت ناگ-راجوری حلقہ پر ووٹنگ کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں: پونچھ انتظامیہ کی وضاحت

عشرت حسین بٹ

پونچھ// پونچھ انتظامیہ نے انتخابات کی تاریخوں میں تبدیلی سے متعلق ایک رپورٹ کی تردید کی ہے اور کہا کہ اننت ناگ-راجوری حلقہ پر انتخابی تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ضلع اطلاعات آفسر پونچھ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک فیس بک پیج میں یہ خبر شائع کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اننت ناگ راجوری حلقہ پر ووٹنگ کی تاریخوں کو تبدیل کیا گیا ہے جو بے بنیاد خبر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد، غیر مستند اور گمراہ کن ہے۔
اطلاعات افسر نے کہا کہ اس پوسٹ کے ذریعے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اننت ناگ-راجوری حلقہ کے انتخابی تاریخوں میں قطعی طور پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور انتخابات الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے پہلے سے مطلع شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ عوام افواہوں پر دھیان نہ دیں وہیں میڈیا ہاؤسز کو انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کسی بھی خبر کو بڑھانے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیں تاکہ مختلف انتخابی قوانین کے تحت کسی قانونی کاروائی سے بچ سکیں کیونکہ ایسی خبریں ووٹرز کو ان کے درست معلومات کے حق سے محروم کر دیتی ہیں”۔