اشرف چراغ
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں جیل کے اندر ہوئے ایک گیس سلنڈر دھماکے میں کم از کم قیدی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز کپواڑہ جیل کے اندرگیس کے اخراج سے سلنڈر زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا جس کے نتیجے میں نو قیدی زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بدھ کی سہ پہر کپواڑہ جیل کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں نو قیدی جھلس جانے سے زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں سری نگر ریفر کیا گیا۔
گیس سلنڈر دھماکے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے وابستہ سینئر آفیسران کپواڑہ جیل پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔
گیس سلنڈر دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوااس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کپواڑہ جیل کو دسمبر 2009 میں سینٹرل جیل سری نگر میں زیادہ رش اور درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور قیدیوں کے اہل خانہ سے ملنے اور ان کی تیز ٹرائل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔