پتھر اور مٹی کے تودے گرآنے کی وجہ سے جموں سری نگر شاہراہ بند

محمد تسکین

رام بن//ضلع رام بن میں متعدد مقامات پر پتھراواور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی جموں-سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ روم پڑی بانہال کے علاوہ وگن شیر بی بی میں بھی شاہراہ پر پسیاں گر آئی ہیں۔جس دوران ایک ٹرک بھی ملبے میں پھنسے گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور پسیاں اور ملبہ ہٹانے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک آمد ورفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول یونٹ سے شاہراہ کی صورتحال کے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔