یو این آئی
سرینگر// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی وحید پرہ کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس نے ضرورت پڑنے پر ہمیشہ دلی کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قرار داد میں دفعہ370 اور 35کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی اور پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کی پر زور مذمت کی گئی ہوئی ہم اس کی تائید کریں گے خواہ وہ نیشنل کانفرنس سے ہی کیوں نہ آئے۔
موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’سال1947 سے لے کر آج تک چاہئے اس ملک کو ریاست میں تبدیل کیا گیا اور پھر ریاست کو یونین ٹریٹری، وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ اور پھر گورنر کو لیفٹیننٹ گورنر بنایا گیا جب بھی مرکز کو ضرورت پڑی ہے تو نیشنل کانفرنس آگے رہی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم ایوان میں لڑنے نہیں آئے تھے بلکہ نیشنل کانفرنس نے جب قرار داد پاس کی توہم ان کے ساتھ کھڑے رہے‘۔
مسٹر پرہ نے کہا: ’ہم نے جو پہلے دن قرار داد پیش کی تو اس پر قانون کی بات کی گئی یہ لوگ دفعہ370 کی مانگ پر شاید خوف محسوس کر رہے ہیں‘۔انہوں نے کہا: ’آج مسئلہ سڑک، پانی، بجلی کا نہیں ہے بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے جذبات کا ہے لوگوں کو چاہئے کہ وہ ہم سب کو جواب دہ بنائیں‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہم نے جو آج قرار داد پیش کی اس پر رات دو بجے تک لوگوں کے ساتھ بات کی اگر نیشنل کانفرنس کی طرف سے ایسی قرار دا آئے جس میں میں دفعہ370 اور 35کی بحالی، ریاستی درجے کی واپسی اور پانچ اگست2019 کے فیصلوں کی پر زور مذمت کی گئی ہوئی ہم اس کی تائید کریں گے‘۔
انہوں نے لوگوں سے کھڑا ہونے کی تاکید کی۔