عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// تازہ برفباری اور خراب موسمی صورتحال کے درمیان حکام نے تاریخی مغل روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا، “تازہ برف باری، مسلسل خراب اور ناموافق موسمی حالات کے پیش نظر مغل روڈ پر کل سے اگلے نوٹس تک ٹریفک کی نقل و حرکت نہیں ہو گی”۔
انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جموں سرینگر قومی شاہراہ کے ذریعے متعلقہ حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق، اپنے سفر کی دوبارہ منصوبہ بندی کریں۔
ادھر، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک مسلسل ناموافق موسم کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کے بعد زمینی نقل و حمل میں عارضی حلل پیدا ہو سکتا ہے۔