سرینگر: ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ازجان

سری نگر//سرینگر کے پانتھ چوک علاقے میں پیر کے روز ایک ٹرک کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار کو آج صبح سری نگر کے بلہامہ علاقے کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد زخمی شخص کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
متوفی کی شناخت محمد صادق اعوان ولد ثناءاللہ اعوان ساکنہ سلام آباد اڑی کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔