بجبہاڑہ میں لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ نوجوان کی لاش اتوار کو دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جہلم سے ایس ڈی آر ایف، ریونیو اور پولیس ٹیم نے ایک لاش برآمد کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ بعد میں لاش کی شناخت باقر بشیر ولد بشیر احمد وانی ساکن گڈیشیر بجبہاڑہ کے طور پر ہوئی ۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان 25 مئی سے لاپتہ تھا۔
ادھر پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔