عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو انتظامیہ کے مفاد میں 2 افسران کے تبادلوں اور تقریوں کا حکم دیا ہے۔
جمعہ کو جاری حکم نامہ کے مطابق، “انتظامیہ کے مفاد میں، چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سونمرگ فاروق احمد بابا( جے کے اے ایس) کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔
مزید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل گلزار احمد (جے کے اے ایس) اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ٹورازم ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سونمرگ کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔