سرینگر// وسطی ضلع بڈگام کے سیاحتی مقام دودھ پتھری میں سات سالہ کمسن بچی پانی میں ڈوب گئی اور بعد ازاں اس کی لاش باز یاب کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقام دودھ پتھری میں اتوار کے روز اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب سات سالہ بچی پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقآب ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طور پر امدادی کی کارروائی شروع کی اور بچی کو باز یاب کرکے ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
سات سالہ بچی کی شناخت آیت مقبول ساکن برن پٹن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کیا ۔
دودھ پتھری سیاحتی مقام میں کمسن بچی غرقاب
