انتظامیہ میں معمولی پھیر بدل شاہد چودھری سیکریڑی پلاننگ،اعجاز اسد سیکریٹری دیہی ترقی مقرر

عظمیٰ نیوزڈیسک
سرینگر//جموںوکشمیر انتظامیہ نے الیکشن کمیشن سے منظوری لینے کے بعد محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے انتظامی سیکریٹری ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو تبدیل کرکے منصوبہ بندی ،ترقی و نگرانی محکمہ کا انتظامی سیکریٹری مقرر کیا ہے ۔
اس ضمن میں عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامہ کے مطابق جہاں شاہد اقبال چودھری اب پلاننگ ،ڈیولپمنٹ و مانیٹرنگ محکمہ کے انتظامی سیکریٹری ہونگے وہیں ان کی جگہ محمد اعجاز اسد کو دیہی ترقی و پنچایتی راج کا انتظامی سیکریٹری مقرر کیاگیا ہے۔
تاہم انکے پاس شہری ہوابازی ،،عوامی شکایات کے انتظامی سیکریٹری ،شہری ہوابازی کمشنر اور اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا اضافی چارج تا حکم ثانی برابر موجود رہے گا۔