عظمیٰ ویب ڈیسک
کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کیرن علاقے میں جمعرات کو فوج نے دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ ضلع کے کیرن علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں اب تک 2 ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی فورسز بشمول 6RR اور کپوارہ پولیس کو کیرن علاقے میں دراندازی کی اطلاعات موصول ہوئیں جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ادھر ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں آپریشن گزشتہ کئی روز سے جاری ہے۔ کاستی گڑھ علاقے گزشتہ شب فائرنگ کے مختصر تبادلے میں 2 فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
اسی بیچ راجوری کے سندربنی علاقے میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کے بعد فائرنگ کی اور تلاشی کاروائیاں شروع کیں۔