میاں الطاف کا کنگن میں بادل پھٹنے سے ہوئے نقصان پر اظہارِ افسوس

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمنٹ میاں الطاف احمد نے اتوار کو کنگن میں پیش آنے والے اس ناخوشگوار واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں سیلاب سے رہائشی مکانات، زرعی اراضی اور گاڑیوں سمیت املاک کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
میاں الطاف نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کنگن سب ڈویژن کے متعدد علاقوں بشمول ژیرون، کلاں اور گگن گیر کے علاقوں میں طوفانی سیلاب آیا جس سے ژیرون کے علاقے میں رہائشی مکانات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا اور زرعی کھیتوں کو بھی نقصان پہنچا۔
انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے اور متاثرین کو ریلیف اور مدد فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ متاثرہ لوگوں کو ریلیف اور معاوضہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی کریں تاکہ ایسے حالات میں نقصان سے بچا جا سکے۔