عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// موسمیاتی مرکز سرینگر نے پیر کو ایک تازہ موسمی ایڈوائزری جاری کی، جس میں اگلے تین دنوں کے دوران چند مقامات پر بھاری بارشوں کے علاوہ جموں و کشمیر کے کمزور حصوں میں سیلاب، بادل پھٹنے، پسیاں گرآنے، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے واقعات کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے خطرناک مقامات پر طوفانی بارشوں، بادل پھٹنے، پسیاں، مٹی کے تودے اور پتھر گرنے کے امکان کے ساتھ مختصر مدت کے لیے شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے تین دنوں کے دوران خطے کے چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوئزری میں کہا گیا ہے کہ 5 سے 7 اگست تک دن کے وقت چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ جموں و کشمیر کے کئی مقامات پر رات اور صبح تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 8 سے 10 اگست تک کشمیر صوبہ کے بکھرے ہوئے مقامات پر دن کے وقت ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ جموں صوبہ کے کئی مقامات پر خاص طور پر دیر رات/صبح کے وقت بارشیں ہوں گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 11 سے 13 اگست تک کشمیر صوبہ کے بکھرے ہوئے مقامات اور جموں صوبہ کے کافی وسیع مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ اگلے 2 سے 3 گھنٹے کے دوران کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ، گلمرگ، بڈگام، ترال، پہلگام، شوپیاں اور کولگام اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شدید بارش بارہمولہ، کپوارہ اور بڈگام اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب پیدا کر سکتی ہے۔