جموں و کشمیر میں 4 فروری تک موسم خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

File Photo: Mubashir Khan

سری نگر// محکمہ موسمیات نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر میں 4 فروری تک بنیادی طور پر موسم خشک اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔تاہم آئندہ دس دروز تک کسی بڑی برفباری یا بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اُنہوں نے بتایا،1 سے 4 فروری تک، بنیادی طور پر موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم اس دوران جموں اور کشمیر میں دھند پڑنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیش گوئی کے عین مطابق، گزشتہ دو روز کے دوران جموں وکشمیر بھر میں جم کر برفباری اور بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 6.29 انچ، قاضی گنڈ میں 9.8 انچ، پہلگام میں 10.56 انچ، کپواڑہ میں 7.87 انچ، کوکرناگ میں 7.1 انچ اور گلمرگ میں 19.7 انچ، بانہال میں 19.7 انچ، بانی گنڈ میں 3.4 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
اسی دوران سری نگر میں گزشتہ رات منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا کم از کم درجہ حرارت موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے معمول سے 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات منفی 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ رات کی طرح تھا اور یہ اس جگہ کے لیے معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 8.4 ڈگری سنٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 4.6 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے یہ معمول سے 0.8 ڈگری سنٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ منفی 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں گزشتہ رات منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں 24 گھنٹوں کے دوران 26.6 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 1.3 ڈگری سلسیس کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں اس وقت 39.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بٹوٹ میں 52.1 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کٹرہ میں 49.4 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 6.1ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ بھدرواہ میں اس وقت کے دوران 27.8 ملی میٹر بارش ہوئی اور کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔