پونچھ :ایل او سی کے قریب ذہنی طور معذور شخص گرفتار

File Photo

پونچھ//پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک گاوں میں ایک ذہنی طور پر معذور شخص کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ گرفتار شخص کی شناخت نیپال کے رہنے والے شیو کمار (عمر 30سال ) کے طور پر کی گئی ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اسے فوج نے دیگوار سیکٹر میں اس وقت حراست میں لیا جب وہ مشکوک انداز میں حرکت کرتا پایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ شیو کمار کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا جسمانی معائنہ کیا اور اسے ذہنی طور پر معذور پایا۔
حکام نے بتایا کہ فوج نے بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔