عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// بنگلہ دیش میں بدامنی کے درمیان، وسطی کشمیر کے سرینگر سے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ نے جمعہ کو وزارت خارجہ (MEA) سے بنگلہ دیش میں زیر تعلیم کشمیری طلباء کی محفوظ راستہ اور واپسی کی اپیل کی۔
ایم پی روح اللہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” محترم وزیرِ خارجہ براہ کرم جاری بدامنی کے درمیان بنگلہ دیش سے کشمیری طلباء کے محفوظ راستے اور واپسی کو یقینی بنائیں، ان طالب علموں کے والدین بہت پریشان ہیں کیونکہ بچوں کے ساتھ اُن کا کوئی رابطہ نہیں ہے”۔
بتا دیں کہ بنگلہ دیش میں سرکاری نوکریوں میں کوٹے کے نظام کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا ہے اور پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت جبکہ سینکڑوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔