عشرت حسین بٹ
پونچھ//یومِ جمہوریہ کے پیشِ نظر جموں وکشمیر بھر میں حفاظتی انتظام سخت کر دئے گئے ہیں۔ اسی دوران پونچھ کے سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر مشترکہ تلاشی کاروائیاں چلائی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق،سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیموں نے پونچھ کے کئی سرحدی علاقوں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس زرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یومِ جمہوریہ کے پیش نظر یہ تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے۔
آخری اطلاعات تک تلاشیوں کا سلسلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یاد رہے کہ راجوری کے ڈانگری علاقہ میں مشتبہ افراد کے حملوں کے بعد راجوری اور پونچھ میں سیکورٹی گرڈ کو مضبوط کیا گیا ہے اور سی آر پی ایف کی اضافی 18بٹالین کو تعینات کیا گیا۔اسی دوران جگہ جگہ ناکہ چیکنگ، شبانہ گشت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہیں بڑے پیمانے پر ملی ٹینسی مخالف آپریشن چلائے جا رہے ہیں۔