گلمرگ؛ افروٹ چوٹی پر برفانی تودہ گرآیا، بچاؤ کاروائی جاری

Mountains

بارہمولہ//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں افروٹ چوٹی پر برفانی تودہ گر آیا، جس کے بعد بچائو کاروائی شروع کی گئی ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کےاین او) نے سرکاری زرائع کے حوالے سے بتایا کہ برفانی تودہ آج سہ پہر افروٹ چوٹی کے قریب گرا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔