عشرت حسین بٹ
منڈی// گزشتہ تین روز سے مسلسل جاری موسلادھار بارش کے درمیان پیر کی بعد دوپہر پونچھ کی منڈی-لورن سڑک پر براچھڑ کے مقام پر بھاری پسی گر آئی ہے جس کی وجہ سے سڑک دو گھنٹوں سے بند ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سڑک پر براچھڑ کے مقام پر دونوں اطراف سے درجنوں گاڑیاں درماندہ ہیں۔
مسافروں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دو گھنٹے سے وہ اس انتظار میں ہیں کہ انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے ملبہ اٹھایا جائے گا تاہم فی الوقت تاکہ وہ اپنی منزل کو پہنچ سکیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ دو گھنٹے سے وہ اسی انتظار میں ہیں کہ کب سڑک سے ملبہ ہٹایا جائے گا وہ اپنا سفر جاری رکھ سکیں گے۔
بتا دیں کہ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف متعد ملازمین، بچے اور خواتین بھی ہیں۔
ایس ایچ لورن کلدیپ تھاپا اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پسی کافی زیادہ مقدار میں آئی ہے اور انہوں نے متعلقہ محکمہ کو اس سلسلے میں متلع کر دیا ہے۔