اشتیاق ملک
ڈوڈہ// پولیس و سیکورٹی فورسز نے گذشتہ روز ڈوڈہ ضلع کے پل ڈوڈہ سے ایک ایس پی او کی رائفل لے کر فرار ہوئے محمد رفیع ولد محمد اقبال ساکنہ ترون کواپنے نزدیکی گاؤں سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص گزشتہ روز تین بجے کے قریب صفدر حسین نامی ایک ایس پی او کی اے کے 47 رائفل لے کر فرار ہوا تھا جس کی تلاش کے لئے پولیس، آرمی و دیگر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر علاقہ میں وسیع مہم شروع کی اور آج دوپہر اسے پکڑنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔
ایس ایس پی ڈوڈہ جاوید اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد رفیع کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے
قبل ازیں، رواں ماہ کی 11 تاریخ کو چھترگلہ بھدرواہ میں ملی ٹینٹوں نے پولیس و آرمی کے جائنٹ ناکہ پر گولی چلائی تھی جس میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے اور 12 جون کو گندوہ علاقہ کے کوٹا ٹاپ میں ملی ٹینٹوں و فوج کے درمیان مختصر جھڑپ میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا اور ملی ٹینٹ فرار ہوئے تھے۔
ان دو واقعات کے بعد ضلع کے مختلف مقامات پر پولیس و فوج نے تلاشی کارروائیاں شروع کیں اور کئی افراد کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔
پولیس نے 4 ملی ٹینٹوں کا خاکہ جاری کرتے ہوئے ان کی صیح اطلاع دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے کا انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔