بجبہاڑہ سڑک حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ازجان، ایک زخمی

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں اتوار کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک سکوٹی سوار کی موت ہو گئی جب کہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع کے پازل پورہ بجبہاڑہ میں ایک سکوٹی اور ویگن آر کار کے درمیان ٹکر ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں سکوٹی سوار علی محمد بھٹ (عمر قریب55سال ) ساکن پنگزام، کوکرناگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسرے موٹرسائیکل سوار رﺅف احمد ملک (عمر32) کو شدید چوٹیں آئیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں آئی پی سی کی دفعہ 279 اور 337 کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر 128/2023 درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔