عظمیٰ ویب ڈیسک
بجبہاڑہ//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقعہ ہو گئی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس سٹیشن بجبہاڑہ کے قریب ایک گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی،جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
متوفی کی شناخت محمد الطاف بملا ولد عبدالکریم بملا ساکنہ پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔