پونچھ//پونچھ ضلع کے منڈی تحصیل میں کام سے واپسی کے دوران ریچھ نے مقامی شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز پونچھ کے چکری منڈی علاقے میں ریچھ نے اچانک ولی محمد نامی ایک شہری پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ ریچھ کو پکڑنے کی خاطر وائلڈ لائف محکمہ نے جگہ جگہ پھندے نصب کئے ہیں۔