عشرت حسین بٹ
منڈی //ضلع پونچھ میں پیر کی صبح ریچھ کے حملے میں ایک شہری شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ بیدار میں ایک شہری ریچھ کے حملے میں شدید طور پر زخمی ہوا۔
انہوں نے زخمی کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ابتدائی علاج کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کر دیا گیا۔
زخمی کی شناخت ممتاز احمد ساکنہ بیدار کے طور پر ہوئی ہے۔
مقامی لوگوں نے محکمہ جنگلی حیات اور ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رہائشی علاقوں میں گھوم رہے جنگلی جانوروں پر قابو پایا جائے اور انہیں انسانی بستیوں سے دور جنگلاتی علاقوں میں منتقل کیا جائے۔