نوشہرہ میں پر اسرار حالت میں42سالہ شہری کی لاش برآمد

سمت بھارگو

راجوری//ضلع راجوری کے نوشہرہ کے گاؤں منگل دیوی میں جمعہ کو ایک ادھیڑ عمر شخص کھیتوں میں ایک درخت کے ساتھ لٹکتا ہوا پایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر ایک شخص کو اس کے آبائی گاؤں میں درخت کے ساتھ لٹکا ہوا پایا گیا جس کے بعد نوشہرہ تھانے کی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت پروین کمار (عمر42) ولد بیلی رام ساکن اندراری ، نوشہرہ ضلع راجوری کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے پس پردہ حالات کا پتہ لگانے کے لیے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ پولیس تھانہ نوشہرہ میں دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔