سری نگر کے رام باغ علاقے میں لاش برآمد

سری نگر//سری نگر کے رام باغ علاقے میں ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے ایک شخص کو مردہ حالت میں پایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج صبح مقامی لوگوں کو رام باغ علاقے میں ایک شخص کی لاش ملی، جس نے فوری طور پر متعلقہ تھانے کو اس واقعے کی اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اپنے قبضے میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت سلمان ارشاد وانی (25) ولد ارشاد احمد وانی ساکن رام باغ کے طور پر کی گئی ہے۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کر لیا گیا ہے۔