عظمیٰ ویب ڈیسک
پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے ایک گاؤں میں بدھ کے روز ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ نعش پر کسی قسم کے ظاہری زخم کے نشانات نہیں پائے گئے۔متوفی کی شناخت نذیر احمد ساکن تھرینہ کیلر کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف ایس ایل کے ماہرین کو مزید جانچ کے لیے جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پلوامہ کے ایک گاؤں میں نعش برآمد