عظمیٰ ویب ڈیسک
راجوری// راجوری ضلع کے کاکورہ منجاکوٹ علاقے میں ایک میڈیکل شاپ کے مالک کی لاش پراسرار حالات میں بر آمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ناصر خان ولد منشی خان، سکنہ راجدھانی تھنہ منڈی کی لاش کاکورہ منجاکوٹ میں کرائے کے کمرے سے برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا، “جلد ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا”۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور موت کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔