عظمیٰ ویب ڈیسک
گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے لار علاقے میں ہفتہ کو ایک مقامی شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کے بعد علاقے میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شیخ باب صاحب لار میں مقامی لوگوں نے ایک مرد کی لاش دیکھی، جس کے بعد پولیس کو واقع کی اطلاع دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمارا وہاٹس ایپ چینل فالو کریں
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور طبی و قانونی کاروائیوں کیلئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے متوفی کی شناخت شبیر احمد شیخ ولد غلام حسن سکنہ لار کے طور سے کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔