سری نگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی برسرموقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق نورا ہسپتال سری نگر کے نزدیک ایک شخص بجلی پول کی پینٹنگ کر رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہ کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا ۔
معلو م ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ظہور احمد لون ولد فاروق احمد ساکن کپواڑہ کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔