عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے نارکارہ علاقے میں بدھ کو ایک گھر میں گیزر کے دھماکے سے دیوار گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی اور اس کے خاندان کے 2 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ منظور احمد ڈار اپنے اہل خانہ کے ساتھ سو رہے تھے کہ آج علی الصبح گیزر دھماکے سے گھر کی دیوار گر گئی۔
ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ اس واقعے میں منظور احمد ڈار جاں بحق ہو گیا جبکہ اُس کے اہلِ خانہ کے دو دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
متوفی مبینہ طور پر جموں و کشمیر پلمبرز ایسوسی ایشن کا چیئرمین تھا۔