عظمیٰ ویب ڈیسک
سرنکوٹ// پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک شخص کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ محمد قاسم ولد خورشید احمد ساکن مرہوٹ وارڈ نمبر 3 بجلی کی مین لائن سے رابطے میں آنے سے شدید زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا، “اس شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا”۔
اس دوران ایک پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے مزید تحقیقات کیلئے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور چھان بین شروع کر دی ہے۔