عظمیٰ ویب ڈیسک
کولگام// جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کھنڈی پھڑی ہرناگ علاقے میں ایک معمر سکوٹی سوار کی اس وقت موت ہوگئی جب اس کی سکوٹی کو سی آر پی ایف کی گاڑی نے ٹکر مار دی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی دوپہر ریلوے پل کے قریب پیش آیا۔
انہوں نے کہا کہ معمر شہری گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
متوفی کی شناخت محمد یوسف چوہان ولد غلام محمد چوہان سکنہ شنگس کے طور سے ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔