اننت ناگ سڑک حادثے میں معمر شخص لقمہ اجل

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عشمقام علاقے میں ہفتہ کی شام پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک 65 سالہ شخص کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ عشمقام کے علاقے ہاپٹنارڈ میں ایک ٹریکٹر سڑک حادثہ کا شکار ہونے سے ایک 65 سالہ شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی وہاں جمع ہو گئے اور زخمی کو نکال کر فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس ذرائع نے متوفی کی شناخت منظور احمد لون کے طور پر کی ہے۔ دریں اثنا، پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔