عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سنبل کے اندر کوٹ علاقے میں بدھ کو ایک 50 سالہ شخص درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ جلال الدین حرا ولد علی محمد حرا سکنہ اندر کوٹ سنبل چنار کے درخت کی شاخیں کاٹ رہا تھا۔
اُنہوں نے کہا، “ایک شاخ اس کے سر پر گر گئی جس کے بعد وہ بھی نیچے گرا اور موقع پر ہی فوت ہو گیا”۔
ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔