عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نیوا علاقے کے نوپورہ پریگام گاؤں میں پیر کی دوپہر مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک غیر مقامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یوپی سے تعلق رکھنے والے مکیش کمار نامی ایک شخص کو نوپورہ پریگام پلوامہ میں عسکریت پسندوں نے گولی مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ مزدور کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “دہشت گردوں نے پلوامہ کے تمچی نوپورہ علاقے میں یو پی کے مکیش کے طور پر شناخت کیے گئے ایک مزدور پر گولی چلائی، جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ مزید تفصیلات سامنے آئیں گی”۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔