بڈگام میں اخروٹ کے درخت سے گر کر شہری فوت

عظمیٰ ویب ڈیسک

بڈگام// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے کھاگ علاقے میں پیر کو ایک 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے رہائشی رفیق احمد کسر اخروٹ کے درخت سے گرا کر زخمی ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔