عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پانپور علاقے میں جمعرات کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ درنگبل پامپور میں ایک گاڑی سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، جاں بحق شخص کی شناخت بہار کے رہائشی رام ناتھ کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں کی شناخت رجیت رام، کمار کوتوال، گیاشا، بنگالی کشوا، رماکانت شا، محمد سمشیر اور ہری کمار سکنہ بہار، نیتا یادو اور تارا چند ساکنہ پونے، ابینو مشرا سکنہ یوپی، شبیر ڈار ساکنہ بانہال، محمد علی اور عنایت علی سکنہ کرگل کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔