پلوامہ میں ٹرین کی زد میں آکر شہری زخمی

File Photo

پلوامہ//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں منگل کی صبح مبینہ طور پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق، پلوامہ کے علاقے نینا بٹ پورہ کا رہائشی شکیل احمد ڈار ولد محمد یوسف ڈار پنزگام ریلوے سٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسے تشویشناک حالت میں علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثنائ، ریلوے کے ایک افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔