عظمیٰ ویب ڈیسک
بڈگام// وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے خان صاحب علاقے میں واقع مدرسہ خواجہ غریب نواز میں پیر کی رات آگ لگ گئی، جس سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ خانصاحب کے پانا گنڈ علاقے میں قائم مدرسہ غریب نواز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور فائر ٹینڈرز وہاں پہنچ گئے جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک اٹھی تھی، جس سے عمارت کی پہلی منزل کو نقصان پہنچا۔