لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے اوڑی میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

سری نگر//فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات فورسز کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
فوجی کمانڈر نے ایل او سی کے ساتھ فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور مضبوط اینٹی انفلٹریشن گرڈ پر اعتماد کا اظہار کیا۔
فوج کی شمالی کمان نے ٹویٹر پر کہا،”لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے اوڑی میں ایل او سی کے ساتھ ساتھ اگلی چوکیوں کا دورہ کیا، آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا، تمام رینک کے افسران کے ساتھ بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں اور مضبوط اینٹی انفلٹریشن گرڈ پر اعتماد کا اظہار کیا”۔