شمالی کمان کے سربراہ کا دھرمند میں سی آئی ایف( ڈیلٹا) کا دورہ، تازہ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے رام بن کے دھرمند میں سی آئی ایف (ڈیلٹا) کا دورہ کرکے وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس دوران وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسرکمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا بھی ان کے ہمراہ تھا۔دورے کے دوران فوجی کمانڈر کو موجودہ طریقہ کار اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے جمعہ کے ‘ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا: ‘شمالی کمان کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کے ہمراہ دھر مند میں سی آئی ایف (ڈیلٹا) کا دورہ کرکے وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا: ‘اس دوران فوجی سربراہ کو موجودہ طریقہ کار اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔پوسٹ میں کہا گیا کہ اس موقع پر فوجی سربراہ نے جوانوں کی تعریف کی اور تمام رینکس کو مستقبل کے چیلجنز کا مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو بر قرار رکھنے کی تلقین کی۔