جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے مویشی، عارضی خیمہ بہہ گئے

بانہال// بدھ کی صبح اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ علاقے میں جواہر ٹنل کے قریب بادل پھٹنے سے ایک عارضی خیمہ اور مویشی بہہ گئے۔
نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ جواہر ٹنل کے علاقے میں شدید بارش کے بعد بادل پھٹ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عارضی خیمہ اور مویشی بہہ گئے ہیں تاہم واقعے میں کسی انسان کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
اہلکار نے بتایا کہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او بانہال مزید تفصیلات جاننے کے لیے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔