عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو پونچھ ضلع میں ملی ٹینسی مخالف آپریشن کے دوران مارے گئے تین شہریوں کے رشتہ داروں کو اراضی الاٹمنٹ اور تقرری نامے سونپے۔
ایل جی کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہمدردی کی بنیاد پر تقرری کے احکامات، اور پونچھ میں اپنی جانیں گنوانے والے تین شہریوں کے قریبی رشتہ داروں کو ایک ایک کنال اراضی کی الاٹمنٹ کے احکامات سونپے گئے ہیں”۔
اُنہوں نے مزید کہا، “ہم خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے”۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 22 دسمبر کو پونچھ کے بفلیاز علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مبینہ حراست میں تین شہری مارے گئے تھے جب دہشت گردوں کے گھات لگا کر حملہ کیا گیا تھا جس میں فوجی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔